مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرے اور لاک ڈاون کو گیارہ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا، بھارت بدستور ہٹ دھرمی پر قائم ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرے اور لاک ڈاون کو گیارہ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا، بھارت بدستور ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔مسلسل عالمی قوانین،جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر …

اسلام آباد ۔ 10 جولائی (اے پی پی) پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوجی محاصرے اور لاک ڈاون کو گیارہ ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا، بھارت بدستور ہٹ دھرمی پر قائم ہے۔ بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے۔مسلسل عالمی قوانین،جمہوری اصولوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر اقوام متحدہ کے قوانین کے تحت بھارت کا احتساب ضروری ہے۔جمعہ کو ترجمان دفتر خارجہ کے مظابق پانچ اگست کے بعدکشمیر میں بھارت کی انسانی حقوق کی پامالیاں نئی بلندیوں تک پہنچ گئیں۔مقبوضہ کشمیر میں بڑھتے ہوئے مظالم پر عالمی برادری کی تشویش میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی سطح پر بھارت کے بڑھتے ہوئے مظالم کی مذمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔بھارت نے کورونا وبا کی آڑ میں مقبوضہ کشمیر میں پابندیوں کو بڑھایا۔ترجمان نے کہا کہ 2018 اور 2019 کے اقوام متحدہ کی رپورٹوں نے بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی پامالیوں سے پردہ اٹھا دیا۔اقوام متحدہ کی رپورٹس میں بھارت کی انسانی حقوق کی خاف ورزیوں کو اجاگر کیا گیا۔اس کے علاوہ بھارت کشمیر پر عالمی رپورٹس کو مسترد کرتے ہوئے عالمی مبصرین کو رسائی نہیں دے رہا ۔پاکستان نے اقوام متحدہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں سات دہائیوں سے زائد عرصے سے بھارتی غیر قانونی تسلط کے تحت زندگی گزارنے والے کشمیریوں کی جان ، عزت اور آزادی کو تحفظ دینے کے مطالبے کا اعادہ کیا ہے۔

مزید خبریں