مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوںنے شوپیاں میں دو نوجوان شہید کر دیے، تاج محل پاکستان زندہ باد کی نعروں سے گونج اٹھا

سرینگر۔ 6 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں راحیل رشید شیخ اور بلال احمدکو ضلع کے علاقے امام صاحب میں پڈگچی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔راحیل ایم ٹیک کا طالب …

سرینگر۔ 6 اپریل (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ہفتہ کو ضلع شوپیاں میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں راحیل رشید شیخ اور بلال احمدکو ضلع کے علاقے امام صاحب میں پڈگچی کے مقام پر محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا۔راحیل ایم ٹیک کا طالب علم تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں آپریشن جاری تھا۔ بھارتی پولیس اور فوج نے ضلع بڈگام میںچاڈورہ کے علاقے لالگام میں چھاپوں کے دوران پانچ نوجوانوں کو گرفتارکرلیا۔ دریں اثناء تحریک حریت جموںوکشمیر کے چیئرمین محمد اشرف صحرائی ، میرواعظ عمرفاروق کی سرپرستی میں قائم حریت فورم اورجموںوکشمیر اسلامی تنظیم آزادی نے اپنے بیانات میںسینٹرل جیل سرینگر میں نظربندوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کی ہے۔ جمعرات کی شام کو جیل میں نظربند قیدیوں کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کئی قیدی زخمی ہوگئے تھے۔ بھارتی فوجیوں کی طرف سے ایک ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف ضلع اسلام آباد کے علاقے بٹنگو کے رہائشیوں اور ڈرائیوروں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔مردو خواتین سمیت مظاہرین نے بتایاکہ بھارتی فوجیوں نے ایک ٹرک ڈرائیور یاور احمد ملک کوبلاوجہ تشدد کا نشانہ بنایا۔ضلع کولگام کے علاقے پونی ووہاکے لوگوں نے زبردست احتجاجی مظاہرے کرکے بھارتی پولیس اور فوجیوں کی طرف سے ایک عالم دین کو گرفتارکرنے کی کوشش ناکام بنادی۔ادھر شہنشاہ شاہجہاں کے سالانہ عرس کے موقع پر بھارتی شہر آگرہ میں تاج محل پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نعرہ بازی اس وقت شروع ہوئی جب تاج محل کے شاہی دروازے سے ایک سبز چادر لائی جارہی تھی۔ جب چادر دہلیز سے گزر رہی تھی تو ایک نوجوان آگے بڑھا اور پاکستان زندہ باد کا نعرہ بلند کیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی یہ سمجھتا کہ ہواکیاہے، نوجوان واپس مڑا اور لوگوںکے ہجوم میں غائب ہوگیا۔برسلز میں یورپی پارلیمنٹ کے کل جماعتی پارلیمانی گروپ برائے کشمیرکی صدر جولی وارڈ اور نائب صدربچنر کلاس نے ایک مشترکہ بیان میںکہاکہ وہ اس بات کے قائل ہیں کہ کشمیریوں کو حق خودارادیت دینے میں مزید تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ انہوں نے افسوس ظاہر کیاکہ بھارتی فورسز مقبوضہ کشمیر میں طاقت کا وحشیانہ استعمال کررہی ہیںجس سے بے گناہ شہری مارے جارہے ہیں اور بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہورہے ہیں جن میں سے زیادہ تر پیلٹ گن کے استعمال سے زخمی ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کا بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارہ این آئی اے حریت رہنمائوں کے خلاف جھوٹے مقدمات قائم کررہا ہے کیونکہ وہ کشمیری عوام کے لیے حق خودارادیت کا مطالبہ کررہے ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply