مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوجیوں کی ظالمانہ کارروائیوں کیخلاف کیلر شویاں میں ہڑتال ، مظاہرے

سرینگر ۔ 09 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاںکے علاقے کیلر میں لوگوں نے قابض بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ مظالم کیخلاف آج(ہفتے) زبردست مظاہرے کیے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجی روز گاﺅں میں داخل ہو کر لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میسر احمد کھانڈے نامی …

سرینگر ۔ 09 مارچ (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں ضلع شوپیاںکے علاقے کیلر میں لوگوں نے قابض بھارتی فوجیوں کے بہیمانہ مظالم کیخلاف آج(ہفتے) زبردست مظاہرے کیے ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مظاہرین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو بتایا کہ بھارتی فوجی روز گاﺅں میں داخل ہو کر لوگوں خاص طور پر نوجوانوں کو سخت مار پیٹ کا نشانہ بناتے ہیں ۔ انہوںنے کہا کہ میسر احمد کھانڈے نامی ایک نوجوان کو اب تک کئی با ر مارا پیٹا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوجی لوگوں کے موبائل فون اور شناختی کارڈ بھی چھین لیتے ہیں جس کے بعد ان سے کہا جاتا ہے کہ وہ کیمپ میں آکر فون اور شناختی کارڈ واپس لے لیں لیکن جب لوگ کیمپ میں جاتے ہیں تو انہیں یہ چیزیں واپس کرنے کے بجائے وہاں مار پیٹ کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ فوجیوں کی مارپیٹ کے باعث عمر ڈار نامی ایک نوجوان شدید زخمی ہوا ہے جسکے باعث اسے ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ قابض بھارتی فورسز کی جبر و استبداد کی کارروائیوں کیخلاف کیلر میںآج(ہفتے ) ہڑتال بھی ہے۔

مزید خبریں

Leave a Reply