سرینگر ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک سینٹرل جیل سرینگر میں سخت علیل ہو گئے ہیں اور انہیں علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میںمنتقل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کی صحت گزشتہ روز شام کو جیل میں سخت بگڑ جانے کے بعد …
مقبوضہ کشمیر، محمد یاسین ملک سخت علیل، انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل

مزید خبریں
سرینگر ۔ 23 اکتوبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںجموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر نظر بند چیئرمین محمد یاسین ملک سینٹرل جیل سرینگر میں سخت علیل ہو گئے ہیں اور انہیں علاج کیلئے صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ کے انتہائی نگہداشت وارڈ میںمنتقل کر دیا گیا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک کی صحت گزشتہ روز شام کو جیل میں سخت بگڑ جانے کے بعد انہیں سرینگر کے ایک نجی ہسپتال میں منتقل کیا گیا تھاجہاں انکے مختلف ٹیسٹ لیے گئے جس کے بعد انہیں صورہ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ سرینگر لے جایا گیا۔ دریں اثنا علیل رہنما کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ محمد یاسین ملک کئی عارضوں میں مبتلا ہیں جبکہ مسلسل نظر بندی کے سبب انکی صحت مزید بگڑ چکی ہے۔








