مقبوضہ کشمیر، کولگام میں بھارتی فورسز اور کشمیریوں کے درمیان جھڑپوں میں متعددافراد زخمی

سری نگر ۔ 16 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام کے علاقے آرونی میں بھارتی فورسز اورکشمیریوں کے درمیان شدیدجھڑپوں میں متعدد شہری زخمی ہو گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی جس کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔ نوجوانوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ …

سری نگر ۔ 16 جون (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرکے ضلع کولگام کے علاقے آرونی میں بھارتی فورسز اورکشمیریوں کے درمیان شدیدجھڑپوں میں متعدد شہری زخمی ہو گئے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی فورسز نے علاقے میں تلاشی اور محاصرے کی کارروائی شروع کی تھی جس کے خلاف کشمیری نوجوانوں نے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا ۔ نوجوانوںنے بھارت کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے بلند کئے ۔ فورسز نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے گولیوں،پیلٹس اور آنسو گیس سمیت طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا۔ گولی لگنے سے ایک نوجوان اورپیلٹس لگنے سے متعدد افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ ادھر کٹھ پتلی انتظامیہ نے وادی کشمیرمیں ایک بار پھر موبائیل انٹرنیٹ سروس معطل کر دی ہے ۔ ضلع پلوامہ کے قصبے پامپور میں بھی جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں۔

مزید خبریں

Leave a Reply