مقبوضہ کشمیر میںنوجوانوں کی شہادت پر مکمل ہڑتال

سرینگر ۔ 2 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری قتل و غارت کے خلاف بدھ کو پلوامہ اور وادی کشمیرکے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزاحمتی قیادت نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسزکے ہاتھوں گزشتہ روز ہاکری پورہ پلوامہ میںشہید ہونے والے 3نوجوانوں کی غائبانہ نماز …

سرینگر ۔ 2 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے جاری قتل و غارت کے خلاف بدھ کو پلوامہ اور وادی کشمیرکے دیگر علاقوں میں مکمل ہڑتال رہی ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزاحمتی قیادت نے سرینگر سے جاری ایک مشترکہ بیان میں لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارتی فورسزکے ہاتھوں گزشتہ روز ہاکری پورہ پلوامہ میںشہید ہونے والے 3نوجوانوں کی غائبانہ نماز جنازہ اد اکریں۔ سید علی گیلانی ،میر واعظ عمرفاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ مزاحمتی قیادت نے کہا کہ ہڑتال بھارتی فورسز کے مسلسل چھاپوں، نوجوانوں پر تشدد ،ان کی گرفتاریوں اور جنوبی کشمیر کے دیہات میں کریک ڈاﺅن اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران عام شہریوں پر مظالم کے خلاف بھی ہے۔

Leave a Reply