سرینگر ۔ 24 جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میںہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بندرہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ مےں جمعرات کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران عبدالمجےد، شارق …
مقبوضہ کشمیر : کاکہ پورہ پلوامہ میںمسلسل تیسرے روز بھی ہڑتال

مزید خبریں
سرینگر ۔ 24 جون(اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیںبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں چار نوجوانوں کی شہادت پر ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ میںہفتے کو مسلسل تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق تمام دکانیں اور کاروباری ادارے بندرہے جبکہ سڑکوںپر ٹریفک معطل تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے کاک پورہ مےں جمعرات کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران عبدالمجےد، شارق احمد اور ارشاد احمد نامی تین نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔ فوجیوں نے جوانوں کی شہادت پر کاک پورہ میں مظاہرے کرنے والوں پر اسی روز فائرنگ کر کے توسیف احمد وانی نامی نوجوان کو شہید کر دیاتھا۔








