اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ خوبصورتی کے اعتبار سے زمین پر ایک جنت ہے ، لیکن اسے آگ لگا دی گئی ہے۔ اور عالمی برادری کی طرف سے فائر فائیٹرز کی شکل میں امن پسند وں کو وہاںاس ظلم وجبر کی آگ کو بجھانے یا امن قائم کرنے کے لیے نہیں بھیجاگیا …
مقبوضہ کشمیر کا علاقہ خوبصورتی کے اعتبار سے زمین پر ایک جنت ہے لیکن اسے آگ لگا دی گئی، صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 25 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں وکشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کا علاقہ خوبصورتی کے اعتبار سے زمین پر ایک جنت ہے ، لیکن اسے آگ لگا دی گئی ہے۔ اور عالمی برادری کی طرف سے فائر فائیٹرز کی شکل میں امن پسند وں کو وہاںاس ظلم وجبر کی آگ کو بجھانے یا امن قائم کرنے کے لیے نہیں بھیجاگیا جو افسوسناک ہے ۔ یہاں موصول ہونے والی پریس ریلیز کے مطابقان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستانی ہائی کمیشن کی جانب سے لندن میں منعقدہ برٹش کونسلرز لارڈز اور میئرز کے ایک کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر نے کنونشن کے کامیاب انعقاد اور میزبانی پر پاکستانی ہائی کمشنر ابن عباس کو خراج تحسین پیش کیا ۔








