اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2019ءتک ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 907.61 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 48.79 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے …
ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رواںسال کے دوران ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ہوا،سٹیٹ بنک

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 07 مارچ (اے پی پی)رواں مالی سال کے دوران ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات زر میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر جنوری 2019ءتک ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 907.61 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بھجوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 48.79 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 609.96 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھواتھا۔اعدادوشمارکے مطابق جنوری 2019 ءمیں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 120.21 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 10.32 فیصد زیادہے۔ گزشتہ سال جنوری میں ملائشیاءمیں مقیم پاکستانیوں نے 108.96 ملین ڈالر کازرمبادلہ ملک بجھوایا تھا۔








