ملائیشین جونیئر اوپن سکواش، پاکستان کی ماہ نور علی بھارت کی دیویاشی جین کو ہرا کر سیمی فائنل میں داخل
ملائیشین جونیئر اوپن سکواش، پاکستان کی ماہ نور علی بھارت کی دیویاشی جین کو ہرا کر سیمی فائنل میں داخل

مزید خبریں
کوالالمپور۔16اکتوبر (اے پی پی):ملائیشیا میں جاری جونیئر اوپن سکواش چیمپئن شپ 2026 میں پاکستان کی ابھرتی ہوئی سٹار کھلاڑی ماہ نور علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل مرحلے میں پہنچ گئیں ۔ دنیا کی پہلی ڈائمنڈ کیٹیگری چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں انہوں نے بھارت کی پانچویں سیڈڈ پلیئر دیویاشی جین کو یکطرفہ مقابلے کے بعد سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔کوارٹر فائنل مقابلے میں پاکستانی سٹار مکمل طور پر حاوی رہیں اور حریف بھارتی کھلاڑی کو سنبھلنے کا موقع نہ دیا۔
ماہ نور علی نے یہ سنسنی خیز مقابلہ 0-3 سے اپنے نام کیا۔میچ کا سکور 7-11، 6-11 اور 6-11 رہا۔ اس شاندار فتح کے ساتھ ہی ماہ نور علی نے ایونٹ کے سیمی فائنل میں اپنی جگہ پکی کر لی ہے جہاں وہ فائنل تک رسائی کے لیے میدان میں اتریں گی۔








