ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ

کوالالمپور ۔ 5ستمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ اور انڈونیشین روپیہ کی شرح تبادلہ میں کمی اور متبادل خوردنی آئل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 1.8 فیصد بڑھ کر 2298 رنگٹ (555.47 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل …

کوالالمپور ۔ 5ستمبر (اے پی پی) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ ملکی کرنسی رنگٹ اور انڈونیشین روپیہ کی شرح تبادلہ میں کمی اور متبادل خوردنی آئل کے نرخوں میں اضافہ ہے۔برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے نومبر کے لیے سودے 1.8 فیصد بڑھ کر 2298 رنگٹ (555.47 ڈالر) فی ٹن طے پائے۔ایکسچینج میں پام آئل کی 25 ٹن وزن کی حامل کل 38842 لاٹوں کا کاروبار ہوا۔