ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ،ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی

صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹی دودھ کے خلاف خصوصی مہم جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں،کوئٹہ کے رئیسانی روڈ، ملحقہ علاقوں اور نواں کلی بائی پاس میں دودھ کی دکانوں، ملک سپلائرز، دودھ بردار گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ مقامات کی چیکنگ کرکے خصوصی مہم کے دوران 11,590 لیٹر دودھ کی موبائل لیبارٹریز کے ذریعے جانچ، ملاوٹ ثابت ہونے …

کوئٹہ۔ 17 ستمبر (اے پی پی):صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ہدایات پر ملاوٹی دودھ کے خلاف خصوصی مہم جاری، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی مختلف علاقوں میں بھرپور کارروائیاں،کوئٹہ کے رئیسانی روڈ، ملحقہ علاقوں اور نواں کلی بائی پاس میں دودھ کی دکانوں، ملک سپلائرز، دودھ بردار گاڑیوں، موٹر سائیکلوں اور مشتبہ مقامات کی چیکنگ کرکے خصوصی مہم کے دوران 11,590 لیٹر دودھ کی موبائل لیبارٹریز کے ذریعے جانچ، ملاوٹ ثابت ہونے پر 2,120 لیٹر دودھ تلف،16 فوڈ بزنس یونٹس کو جرمانے جبکہ ایک مقام سیل کر دیا گیا۔

ترجمان بلوچستان فوڈ اتھارٹی کے مطابق کارروائیوں کے دوران دودھ میں پانی کی ملاوٹ اور اسکمڈ ملک کی نشاندہی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لیکرمجموعی طور پر 50 سے زائد مراکز ، دودھ سپلائی کرنے والی گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، رکشوں اور دیگر ذرائع نقل و حمل کی اسنیپ چیکنگ کی گئی،موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر دودھ کے معیار کی جانچ، غیر معیاری اور ملاوٹی دودھ کو موقع پر تلف کیا گیا

ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی حبیب اللہ خان نے کہا کہ ملاوٹی اور غیر معیاری دودھ کی فروخت و سپلائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی،عوام کو ملاوٹ سے پاک اور محفوظ دودھ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے فیلڈ آپریشنز مزید مؤثر بنائے جا رہے ہیں۔ڈی جی بلوچستان فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ موبائل لیبارٹریز کے ذریعے موقع پر فوری ٹیسٹنگ سے ملاوٹ کی نشاندہی اور فوری کارروائی کا عمل تیز کیا جا رہا ہے، جبکہ خلاف ورزی کرنے والے فوڈ بزنس آپریٹرز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رہے گی۔

مزید خبریں