ملتان۔25جولائی(اے پی پی )ضلع ملتان میںبدھ کے روز سکیورٹی کے سخت انتظامات میں پولنگ کاعمل شروع ہوگیا۔کمشنرملتان ندیم ارشاد کیانی نے بتایاکہ ضلع ملتان میں اس سلسلے میں 1817پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں 450پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیاگیا۔حساس پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کےلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیںجبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر3840پولیس افسران واہلکار …
ملتان میں سخت سکیورٹی میں پولنگ کاعمل شروع،25لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے

مزید خبریں
ملتان۔25جولائی(اے پی پی )ضلع ملتان میںبدھ کے روز سکیورٹی کے سخت انتظامات میں پولنگ کاعمل شروع ہوگیا۔کمشنرملتان ندیم ارشاد کیانی نے بتایاکہ ضلع ملتان میں اس سلسلے میں 1817پولنگ اسٹیشن قائم کیے گئے ہیں جس میں 450پولنگ اسٹیشن کو حساس قراردیاگیا۔حساس پولنگ اسٹیشن پر کسی بھی ناخوشگوارواقعہ سے نمٹنے کےلئے سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیںجبکہ سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔پولنگ اسٹیشنز پر3840پولیس افسران واہلکار ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔صبح جب پولنگ کاعمل شروع ہوا تو شہری علاقوں میں نوجوانوں کی بڑی تعداد پولنگ اسٹیشنز کے باہر قطاروں میں کھڑی تھی۔








