اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی یومیہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر پانی بجلی خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز کو بجلی کی پیداوار 18 ہزار 562 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ …
ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی یومیہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے،وفاقی وزیر خواجہ آصف

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بجلی کی یومیہ پیداوار 18 ہزار میگاواٹ سے بڑھ گئی ہے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر پانی بجلی خواجہ آصف نے ایک بیان میں کہا کہ گذشتہ روز کو بجلی کی پیداوار 18 ہزار 562 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی جو کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ پیداوار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ملک سے لوڈ شیڈنگ کے خاتمہ کا اپنا وعدہ پورا کریں گے۔ دریں اثناءوزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے کہا ہے کہ گذشتہ روز آئی پی پی ہائیڈل سے بجلی کی پیداوار 161 میگاواٹ، ہوا سے بجلی پیدا کرنے والے منصوبوں سے پیداوار 186 میگاواٹ، بیگاس سے پیداوار 140 میگاواٹ، جنکوز سے پیداوار 3028 میگاواٹ، آئی پی پیز سے پیداوار 9770 میگاواٹ اور واپڈا ہائیڈل کی پیداوار 5784 میگاواٹ رہی۔








