ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری عمارتوں تک عوامی رسائی کے بے مثال اقدام کے تحت ایوان صدر کے دروازے عوام الناس کے لئے کھول دیئے گئے

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری عمارتوں تک عوامی رسائی کے بے مثال اقدام کے تحت ہفتہ کو ایوان صدر کے دروازے عوام الناس کے لئے کھول دیئے گئے۔حقیقی معنوں میں مردو خواتین، بچے ،بڑے اورنوجوان ایوان صدر کے سر سبز لانز اور عمارت کے مختلف حصوں میں گھومتے پھرتے دکھائی دیئے جو کہ ماضی میں ان کے لئے تصور کرنا بھی محال …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی)ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ سرکاری عمارتوں تک عوامی رسائی کے بے مثال اقدام کے تحت ہفتہ کو ایوان صدر کے دروازے عوام الناس کے لئے کھول دیئے گئے۔حقیقی معنوں میں مردو خواتین، بچے ،بڑے اورنوجوان ایوان صدر کے سر سبز لانز اور عمارت کے مختلف حصوں میں گھومتے پھرتے دکھائی دیئے جو کہ ماضی میں ان کے لئے تصور کرنا بھی محال تھا۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے خاتون اول ثمینہ علوی کے ہمراہ ایوان صدر میں لوگوں کا خیر مقدم کیا۔لوگوں سے بات چیت کے دوران صدر مملکت عارف علوی لوگوں میں گھل مل گئے اور میڈیا کو بتایا کہ صدر ہائوس سے متصل پارک کو بھی عوام الناس کے لئے کھولا جائے گا اور سیاحوں کے لئے نوادرات کو نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔

مزید خبریں