اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے آزاد عدلیہ بہت ضروری ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی بھی ادارے میں دراڑ کا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ ملک میں عدلیہ بحالی کی تحریک میں ہماری جماعت سب سے آگے تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات …
ملکی ترقی کے لیے آزاد عدلیہ بہت ضروری ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی بھی ادارے میں دراڑ کا سوچ بھی نہیں سکتی‘ ملک میں عدلیہ بحالی کی تحریک میں مسلم لیگ (ن) سب سے آگے تھی‘ وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 2 جون (اے پی پی) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کے لیے آزاد عدلیہ بہت ضروری ہے‘ پاکستان مسلم لیگ (ن) کسی بھی ادارے میں دراڑ کا سوچ بھی نہیں سکتی کیونکہ ملک میں عدلیہ بحالی کی تحریک میں ہماری جماعت سب سے آگے تھی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عدلیہ بحالی تحریک میں اسلام آباد کی جانب مارچ کے دوران اپنے کارکنان کو خود لیڈ کیا اور اس دوران پاکستان مسلم لیگ (ن) کے متعدد کارکنان گرفتار بھی ہوئے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نہ صرف عدلیہ کا احترام کرتی ہے بلکہ اس کی بالادستی پر بھی مکمل یقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور عدلیہ میں کسی قسم کی کوئی دراڑ نہیں ہے، نہال ہاشمی کا بیان ان کا ذاتی بیان تھا جس سے ہماری جماعت یا حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہال ہاشمی کے بیان کا فوری نوٹس لیا اور ان کی نہ صرف پارٹی رکنیت معطل کی بلکہ ان سے سینیٹر شپ سے بھی فوری استعفیٰ لے لیا گیا۔ ایک سوال کے جواب میں خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کے 2ممبران پر تحفظات کے باوجود وزیراعظم محمد نواز شریف کے بیٹے حسین نواز اور حسن نواز جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو رہے ہیں۔








