اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ملکی معیشت میں پائیداربنیادوں پربڑھوتری کا تسلسل جاری رہے گا، ڈیڑھ سوسال کے بعد پورے پاکستان کیلئے ریلوے ٹریکس کوبدلاجارہا ہے، ایم ایل ون اوربھاشا ڈیم منصوبوں سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کیلئے ملازمتیں پیداہوں گی، بجلی اورتوانائی کے شعبہ کی بہتری اوراصلاحات وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات …
ملکی معیشت میں پائیداربنیادوں پربڑھوتری کا تسلسل جاری رہے گا، پورے پاکستان کیلئے ریلوے ٹریکس کوبدلاجارہا ہے، وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 11 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیربرائے خزانہ ومحصولات ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ نے کہاہے کہ ملکی معیشت میں پائیداربنیادوں پربڑھوتری کا تسلسل جاری رہے گا، ڈیڑھ سوسال کے بعد پورے پاکستان کیلئے ریلوے ٹریکس کوبدلاجارہا ہے، ایم ایل ون اوربھاشا ڈیم منصوبوں سے اقتصادی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، ڈیڑھ لاکھ لوگوں کیلئے ملازمتیں پیداہوں گی، بجلی اورتوانائی کے شعبہ کی بہتری اوراصلاحات وزیراعظم عمران خان کی ترجیحات میں پہلے نمبرپر ہیں، توانائی کے شعبہ میں ہراندازکے مافیاز اورمزاحمت کے ذرائع موجود ہیں لیکن ہم اس مقام پرپہنچے ہیں کہ فیصلوں کے نفاذ میں مزیدکوتاہی نہیں ہوسکتی، حکومت سرکاری شعبہ کے کاروباری اداروں کی اصلاح اوربہتری میں پرعزم ہے۔ یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہی ۔مشیر خزانہ نے کہاکہ مالی سال کے پہلے ماہ میں بالخصوص اندرونی اقتصادی اوربرآمدات سے متعلق سرگرمیوں میں ایک اچھے اندازسے اضافہ ہواہے، مالی سال کے پہلے ماہ میں دوارب ڈالرکی برآمدات ہوئیں جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 6 فیصدزیادہ ہے، برآمدات کو بڑھاناہماری خاص پالیسی ہے کیونکہ اگرہم زرمبادلہ کمانے میں کامیاب نہیں ہوں گے تو اس سے ہماری معیشت کئی اندازمیں مستحکم نہیں ہوسکتی، اس کے ساتھ ساتھ سمندرپارمقیم پاکستانیوں کی جانب سے ترسیلات میں ایک اچھے اندازمیں اضافہ ہواہے، سیمنٹ کی پیداوراورفروخت میں 33 فیصد اضافہ ہواہے اورجولائی میں 4 ملین ٹن سیمنٹ فروخت ہوا ہے، پٹرول کی قیمت میں 8 فیصد اورڈیزل کی قیمت میں 15 فیصد اضافہ ہواہے، کھادوں کی فروخت میں 22 فیصد اضافہ ہواہے، ان اشاریوں سے واضح ہورہا ہے کہ پاکستان کی اندرونی معیشت میں تیزرفتاری آرہی ہے، محصولات اکھٹاکرنے کی شرح میں ہدف سے 23 فیصد زیادہ اضافہ ہواہے، محصولات کی مد میں جولائی میں 300 ارب روپے اکھٹے کئے گئے،سٹاک مارکیٹ پاکستان کی اقتصادی اعتماد کا ایک بنیادی پیمانہ ہے، سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری میں کووڈ۔ 19 کی وبا کے آغازسےلے کراب تک 47 فیصد اضافہ ہواہے، بلوم برگ نے پاکستان کی سٹاک مارکیٹ کو دنیا میں تیز رفتارترقی کرنے والی سٹاک مارکیٹ قراردیاہے، اسی طرح کریڈٹ ریٹنگ کے بین الاقوامی ادارہ موڈیز نے پاکستان کی معاشی پیش منظرکومستحکم قراردیاہے، ان عالمی اداروں کا تجزیہ آزادانہ ہوتا ہے اس لئے اقتصادی بڑھوتری کایہ عمل پائیدارہوگا۔







