راولپنڈی ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ منگل کوآئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں گاوں پونگا کلے، شمالی وزیرستان ایجنسی کے گاوں اڈاکر،رورنگا ویلی، مٹہ (سوات) اور نیہنگ درہ کے گاوں جٹ گرام …
ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا،آئی ایس پی آر

مزید خبریں
راولپنڈی ۔ 30 مئی (اے پی پی) ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے،پاک فوج نے انٹیلی جنس بنیادوں پر مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔ منگل کوآئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان ایجنسی میں گاوں پونگا کلے، شمالی وزیرستان ایجنسی کے گاوں اڈاکر،رورنگا ویلی، مٹہ (سوات) اور نیہنگ درہ کے گاوں جٹ گرام میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔ برآمد کئے گئے ہتھیاروں میں بارودی سرنگیں، ڈیٹونیٹر ، گولہ بارود کے ساتھ ساتھ ایس ایم جیز، اینٹی ائرکرافٹ گن، ، 303 رائفلیں، 12 بور رائفلیںاور پستول شامل ہیں۔








