اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,700 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,700 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 10,700 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 59 ہزار 4 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9,174 روپے کمی کے بعد 403,088 روپے سے کم ہو کر 393,914 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 369,510 روپے سے کم کر 361,100 روپے ہوگئی۔
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 157 روپے کمی کے بعد 7,930 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 125 روپے کمی کے بعد 6,798 بالترتیب روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,478 ڈالر سے کم ہو کر 4,371 ڈالر ہو گئی۔








