اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75ہزار 662 روپے ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔27دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2300 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 75 ہزار 662 روپے کا ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2300 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 75ہزار 662 روپے ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1972 روپے اضافے کے بعد 405803 روپے سے بڑھ کر 407803 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 372025 سے بڑھ کر373833 روپے ہوگئی،
آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی اضافے کے بعد 8407روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت اضافے کے بعد 7207 بالترتیب روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4533 ڈالر ہو گئی۔








