اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے …
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5500 روپے کمی ریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔29دسمبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,500 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 5,500 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 70 ہزار 1 سو 62 روپے کا ہوگیا ہے جب کہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 4,715 روپے کمی کے بعد 407,803 روپے سے کم ہو کر 403,088 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 373,833 روپے سے کم کر 369,510 روپے ہوگئی، آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا۔فی تولہ چاندی کی قیمت 332 روپے کمی کے بعد 8,075 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 284 روپے کمی کے بعد 6,923 بالترتیب روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,533 ڈالر سے کم ہو کر 4,478 ڈالر ہو گئی۔








