اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں شبِ معراج جمعہ کو نہایت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد واہم عمارتوں پر چراغاں اور محافل شب معراج کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ علمائے کرام اور مقررین نے واقعہ معراج پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حضور …
ملک بھر میں شبِ معراج مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جنوری (اے پی پی):ملک بھر میں شبِ معراج جمعہ کو نہایت مذہبی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی گئی۔اس موقع پر وفاقی اور صوبائی دارالحکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت ملک بھر کے چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد واہم عمارتوں پر چراغاں اور محافل شب معراج کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔ علمائے کرام اور مقررین نے واقعہ معراج پر تفصیلی روشنی ڈالی اور حضور اکرمؐ کی شان مبارک میں ہدیہ عقیدت ونعت بھی پیش کیا گیا ۔ ریڈیواورٹیلی ویژن پر خصوصی پروگرام نشر و ٹیلی کاسٹ کئے گئے جبکہ اخبارات میں خصوصی ایڈیشن بھی شائع کئے گئے۔








