ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل جا ری پولنگ مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو ئی جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہےگی اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل جا ری ہے، پولنگ مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو ئی جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری …
ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل جا ری

مزید خبریں
ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل جا ری
پولنگ مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو ئی جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہےگی
اسلام آباد ۔ 25 جولائی (اے پی پی) ملک بھر میں عام انتخابات 2018ءکیلئے پولنگ کا عمل جا ری ہے، پولنگ مقررہ وقت کے مطابق صبح 8 بجے شروع ہو ئی جو شام 6 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی۔ انتخا با ت میں ملک بھر سے10کروڑ 59 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ قومی اسمبلی کے 270 اور صوبائی اسمبلیوں کے 570 حلقوں پر انتخاب ہو ر ہے ہیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے مطابق عام انتخابات میں قومی وصوبائی اسمبلیوں کے 840 حلقوں پر11ہزار 673 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے 270حلقوں پر 3 ہزار 428 امیدوار میدان میں ہیں جبکہ صوبائی اسمبلیوں کی 570 نشستوں پر 8 ہزار 245 امیدواروں میں مقابلہ جا ری ہے۔ قومی اسمبلی کے 270 حلقوں میں 1ہزار 623 آزاد امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر کل 8245 امیدواروں میں سے 3 ہزار 856 سیاسی جماعتوں کے امیدوار ہیں۔ صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں پر 4ہزار893 آزادامیدوار انتخابی میدان میں ہیں۔








