لاہور۔3 فروری(اے پی پی ) ملک بھر میں کل 5 فروری بروز منگل کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گے۔ اس موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے اور تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو …
ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر بھرپور طریقے سے منا نے کیلئے انتظامات مکمل

مزید خبریں
لاہور۔3 فروری(اے پی پی ) ملک بھر میں کل 5 فروری بروز منگل کو یوم یکجہتی کشمیر بھر پور طریقے سے منایا جائے گے۔ اس موقع پر عام تعطیل کے باعث تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے اور تمام صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اور سٹی ہیڈ کوارٹرز میں ریلیاں منعقد کی جائیں گی جن کا مقصد عالم اقوام کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دینے کی جانب مبذول کرانا ہے۔ اس موقع پر مختلف سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینارز، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسے اور جلوسوں کا بھی انعقاد کیا جائے گا جس میں تمام مکاتب فکر کی شخصیات بڑ ی تعداد میں شرکت کریں گی جبکہ اس سلسلے میں مختلف مذہبی ، سیاسی ، سماجی اور کاروباری تنظیمیں کشمیر ی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے مختلف پروگرامز ترتیب دیں گی جن کے ذریعے عالمی طاقتوں اور رائے عامہ کی توجہ مسئلہ کشمیر کے حل کی طرف دلائی جائے گی۔ اس موقع پر سیاسی، دینی اور مذہبی جماعتوں کے زیر اہتمام خصوصی سیمینار، کانفرنسز، مباحثوں، مذاکروں، جلسوں، جلوسوں اور ریلیوں کے علا وہ انسانی ہاتھوں کی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔ یوم یکجہتی کشمیر کی صبح کا آغاز نماز فجر کے وقت کشمیر کی آزادی، پاکستان کے استحکام، ملکی سلامتی، عالم اسلام کی سربلندی، کشمیری و پاکستانی عوام کی خوشحالی، مستقل بنیادوں پر امن کے قیام، اخوت و یگانگت اور بھائی چارے کے فروغ کی خصوصی دعائوں سے کیا جائے گا۔ اس دن صبح 10بجے تمام شہروں میں سائرن بجائے جائیں گے اور شہدائے کشمیر کو خراج عقیدت پیش کرنے سمیت ان کے ورثاء سے اظہار یکجہتی کیلئے ایک منٹ کی مکمل خاموشی اختیار کی جائے گی۔








