ملک بھر کے 12 ہزار 665 فیڈرز میں سے 2ہزار سے زیادہ فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،اویس احمد لغاری

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک بھر کے 12 ہزار 665 فیڈرز میں سے 2ہزار سے زیادہ فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،جولائی سے دسمبر 2025ء کے درمیان بجلی صارفین نے 8 ارب 78 کروڑ 7 لاکھ 111 یونٹ بجلی استعمال ہوئی۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا …

اسلام آباد۔12فروری (اے پی پی):وفاقی وزیر پاور ڈویژن اویس احمد لغاری نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ ملک بھر کے 12 ہزار 665 فیڈرز میں سے 2ہزار سے زیادہ فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہو رہی ہے،جولائی سے دسمبر 2025ء کے درمیان بجلی صارفین نے 8 ارب 78 کروڑ 7 لاکھ 111 یونٹ بجلی استعمال ہوئی۔قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا گیا کہ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی کے 814 میں سے 604 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہے ۔سیپکو کے 707 میں سے 407 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ ہے۔

ٹیسکو کے 357 میں سے 174، پیسکو کے 1376 میں سے 642 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔حیسکو کے 747 میں سے 322، ہزارہ الیکٹرک کمپنی کے 286 میں سے 37 فیڈرز پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،لیسکو، آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے کسی فیڈر پر 10 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہے،جولائی سے دسمبر 2025ء کے درمیان بجلی صارفین نے 8 ارب 78 کروڑ 7 لاکھ 111 یونٹ بجلی استعمال ہوئی۔11 تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کی مجموعی تعداد تین کروڑ 92 لاکھ 20 ہزار 38 ہے۔

ملک بھر میں بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد دو2 کروڑ 15 لاکھ 50 ہزار تک پہنچ گئی۔اکتوبر 2021ء میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد 95 لاکھ تھی ۔دسمبر 2025ء تک ملک بھر میں نیٹ میٹرنگ کی استعداد 7 ہزار میگا واٹ تک پہنچ گئی۔آف گرڈ سولر کی استعداد 12.62 میگا واٹ تک پہنچ گئی۔ دو سال میں بجلی کے ترسیلی نقصانات 600 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں،مالی سال 25-2024 میں بجلی کے ترسیلی نقصانات 284 ارب روپے رہے،مالی سال 24-2023 میں ترسیلی نقصانات 322 ارب روپے تھے۔

تحریری جواب میں بتایا گیا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ترسیلی نقصانات 96 ارب روپے تک پہنچ گئے۔کیسکو 51، لیسکو 46 ارب، سیپکو 37 ارب جبکہ حیسکو کے ترسیلی نقصانات 22 ارب روپے ہیں۔