اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر اسے معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے سازشیں کر رہی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر کے بعد ن لیگ کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور مجھے ملکی سیاست میں ن لیگ کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل …
ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر اسے معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے سازشیں کر رہی ہیں، وفاقی وزیر برائے ریلوے

مزید خبریں
اسلام آباد۔26اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر برائے ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک دشمن قوتیں پاکستان میں انتشار پھیلا کر اسے معاشی طور پر کمزور کرنے کیلئے سازشیں کر رہی ہیں، نواز شریف اور مریم نواز کی تقاریر کے بعد ن لیگ کی سیاست ختم ہو گئی ہے اور مجھے ملکی سیاست میں ن لیگ کا مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ پیر کو نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ اپوزیشن کے ساتھ عوامی اور قومی مفادات کے معاملات پر مشاورت ہو سکتی ہے لیکن نیب کیسز اور احتساب کے عمل پر بات نہیں ہو گی، وزیراعظم عمران خان سمجھ گئے ہیں کہ اپوزیشن جماعتوں کے بدعنوان قائدین کو این آر او دینا ملک و قوم کے خلاف زیادتی ہے اسلئے وہ کسی قیمت پر انہیں ریلیف نہیں دیں گے۔ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اپوزیشن کو نواز شریف سے خطرہ ہے اسلئے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں ان کی حریف جماعتیں نواز شریف کو سائیڈ لائن پر کرنے کی کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں مذاکرات کے دروازے کبھی بند نہیں ہوتے، پیپلزپارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف اور عوامی نیشنل پارٹی کے ساتھ مذاکرات ہو سکتے ہیں لیکن ن لیگ سے نہیں۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام نے بھی ن لیگی قائدین کے بیانیے کو مسترد کر دیا ہے اور وہ کسی قیمت پر قومی اداروں کے خلاف بیان بازی کو برداشت نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جانے کی باتیں وہی کر رہے ہیں جو نیب کیسز میں مطلوب ہیں، وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جا رہے اور حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ سینیٹ انتخابات کے بارے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سینیٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے گی۔








