ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ، 120.378 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 سے لیکر جنوری 2019ءتک کے عرصہ میں پاکستان نے انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 120.378 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.056 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی …

اسلام آباد ۔ 28 فروری (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملک سے انجینئرنگ مصنوعات کی برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔سٹیٹ بنک آف پاکستان کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی 2018 سے لیکر جنوری 2019ءتک کے عرصہ میں پاکستان نے انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 120.378 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 1.056 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے انجنئیرنگ مصنوعات کی برآمدات سے 119.119 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل کیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق اس عرصہ میں پاکستان نے برقی پنکھوں کی برآمدات سے 14.027 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا، گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں پاکستان نے برقی پنکھوں کی برآمدات سے 13.106 ملین ڈالر کازرمبادلہ کمایا تھا۔سب سے زیادہ اضافہ الیکٹرک مشینیری کی برآمد میں ریکارڈ کیا گیاہے۔

Leave a Reply