اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں، دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں،سکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بد ھ کو پی ٹی وی سے …
ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 8 مئی (اے پی پی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے پر عزم ہیں، دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں،سکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے بد ھ کو پی ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے لاہور دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے بے گناہ عوام کے خلاف بزدلانہ کارروائی کی ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ دشمن قوتیں پاکستان کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتی ہیں، ہمارا عزم ہے کہ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ سکیورٹی ادارے ملک کو امن کا گہوارہ بنانے کیلئے کوشاں ہیں، ریاست نے دہشت گردوں کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ ایسا پاکستان چاہتے ہیں جس میں دہشتگردی کی کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ ملک دشمن قوتیں گھناؤنہ کھیل کھیل کر مشکلات پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم انسانوں کی جانوں سے کھیلنا بزدلانہ اقدام ہے۔ دہشتگرد قوم کا حوصلہ پست کرنے کیلئے معصوم افراد کو نشانہ بناتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ دہشت گرد ایسی کارروائیاں کر کے ریاست کو چیلنج کرتے ہیں۔








