اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):ملک میں آٹے کی قیمت میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2756.81 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرمیں 2819.53 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1541.43 روپے تھی۔ اعدادوشمارکے مطابق ماہ اکتوبر میں اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ …
ملک میں آٹے کی قیمت میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.22 فیصدکی کمی
اسلام آباد۔9نومبر (اے پی پی):ملک میں آٹے کی قیمت میں اکتوبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر2.22 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں ملک میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2756.81 روپے ریکارڈکی گئی جو ستمبرمیں 2819.53 روپے اورگزشتہ سال ستمبرمیں 1541.43 روپے تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق ماہ اکتوبر میں اسلام آباد میں 20 کلوگرام آٹے کے تھیلہ کی اوسط قیمت 2860.21 روپے، راولپنڈی 2865.54 روپے، گوجرانوالہ 2762.95 روپے، سیالکوٹ 2783.10 روپے، لاہور2747.06 روپے، فیصل آباد2617.87 روپے، سرگودھا 2759.80 روپے، ملتان 2672.32 روپے،
بہاولپور 2746.35 روپے، کراچی 2893.30 روپے، حیدرآباد2825.74 روپے، سکھر2611.48 روپے، لاڑکانہ 2743.43 روپے، پشاور2719.03 روپے، بنوں 2740.46 روپے، خضدار 2845.51روپے اورکوئٹہ میں 2702.09 روپے ریکارڈکی گئی ۔









