ملک میں اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حکام وزارت منصوبہ بندی

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) ملک میں پرائمری سے لے کر پوسٹ ڈاکٹریٹ تک اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور نئے وفاقی میزانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے 35 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتا یا کہ مالی سال 2016-17ءمیں ملک میں اعلیٰ …

اسلام آباد ۔ 22 مئی (اے پی پی) ملک میں پرائمری سے لے کر پوسٹ ڈاکٹریٹ تک اعلیٰ تعلیم کا فروغ موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور نئے وفاقی میزانیہ میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے 35 ارب روپے مختص کئے جانے کا امکان ہے۔ وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کے حکام نے ”اے پی پی“ کو بتا یا کہ مالی سال 2016-17ءمیں ملک میں اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے 21 ارب روپے مختص کئے گئے تھے جبکہ مالی سال 2017-18ءکے وفاقی میزانیہ میں اس مد میں 35 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے ہائر اےجوکےشن کمےشن کو سٹرٹےجک فرےم ورک 2025ءکی تےاری کی ہداےات پہلے سے ہی جاری کی ہیں۔ ےہ فرےم ورک ملک میں اعلیٰ تعلیم کے معیار کو دنےا بھر مےں اعلیٰ تعلےم کے بدلتے ہوئے رجحانات کے مطابق لانے میں مدد گار ثابت ہو گا۔

Leave a Reply