گوجرانوالہ۔8 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی سازشیں ناکام ہوگئیں ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلسل بہتری کی جانب سفر کر ر ہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن کے سابق چیف آرگنائزر علیم انور کھوکھر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد شہریوں …
ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی سازشیں ناکام ہوگئیں ،وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان

مزید خبریں
گوجرانوالہ۔8 مئی (اے پی پی )وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ ملک میں انتشار اور سیاسی عدم استحکام پھیلانے کی سازشیں ناکام ہوگئیں ،وزیراعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلسل بہتری کی جانب سفر کر ر ہا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ ن کے سابق چیف آرگنائزر علیم انور کھوکھر کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت کے بعد شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ،انہوںنے کہا کہ وزیر اعظم کو عوام نے اپنے ووٹوں سے منتخب کیا ہے اور ان سے استعفے کا مطالبہ وہ لوگ کر ر ہے ہیں جنہیں عوام بار بار مسترد کر چکے ہیں ، علاوہ ازیں وفاقی وزیر نے مسلم ٹاﺅن میں چوہدری مندی گجر کے بھائی ، حاجی عبدالرﺅف کے بیٹے ،لیاقت روڈ پر حاجی اسلم بٹ، متو پہلوان کے بھائی اور نرسری میں پریس کلب کے سیکرٹری تنویر بٹ کی والدہ کے انتقال پر بھی اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔








