ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں چھ ماہ کے دوران 194.30 فیصداضافہ

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 194.30 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 26.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی …

اسلام آباد۔22جنوری (اے پی پی):ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 194.30 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔سٹیٹ بینک اورسرمایہ کاری بورڈکی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکردسمبر2020 تک کی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 26.2 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی، یہ شرح گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 194.30 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 12.3 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی تھی۔دسمبر2020 میں ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبہ میں 7.5 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی۔ سٹیٹ بینک کے مطابق سافٹ وئیرڈولپمنٹ کے شعبہ میں ملک میں جاری مالی سال کے دوران 4.9 ملین ڈالر، ہارڈ وئیرڈولپمنٹ میں منفی صفر اشاریہ ایک ملین ڈالراورانفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات کے شعبہ میں 21.4 ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ہوئی ۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں آئی ٹی خدمات کے شعبہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 5.4 ملین ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔\

مزید خبریں