اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں 640984 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 13.20 فیصدزیادہ ہے ،مالی سال 2023میں ملک میں 566239میٹرک ٹن خوردنی تیل …
ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔23اگست (اے پی پی):ملک میں خوردنی تیل کی مقامی پیداوارمیں گزشتہ مالی سال کے دوران اضافہ جبکہ بناسپتی گھی کی پیداوارمیں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024 میں ملک میں 640984 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی جومالی سال 2023 کے مقابلہ میں 13.20 فیصدزیادہ ہے
،مالی سال 2023میں ملک میں 566239میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارریکارڈکی گئی تھی۔ جون میں ملک میں 56109 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارہوئی جومئی کے مقابلہ میں 1.44 فیصداورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 2.91 فیصدزیادہ ہے۔ مئی میں ملک میں 55314 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال جون میں 54520 میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔
اعدادوشمارکے مطابق مالی سال 2024میں ملک میں 1494476میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی جو مالی سال 2023 کے مقابلہ میں 4.14فیصدکم ہے۔ مالی سال 2023میں ملک میں 1559059میٹرک ٹن خوردنی تیل کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔
جون میں ملک میں 124737میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارہوئی جومئی کے مقابلہ میں 0.77 فیصد اورگزشتہ سال جون کے مقابلہ میں 4.53فیصدکم ہے۔مئی میں ملک میں 125699 میٹرک ٹن اورگزشتہ سال جون میں 130651میٹرک ٹن بناسپتی گھی کی پیداوارحاصل ہوئی تھی۔








