ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.42 فیصدکی نموریکار ڈ، 4 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، ہفتہ رفتہ میں 4 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ …

اسلام آباد۔20مئی (اے پی پی):ملک میں صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے، ہفتہ رفتہ میں 4 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے قیمتوں کے حساس اشاریہ بارے ہفتہ واررپورٹ کے مطابق 19 مئی کو ختم ہونے والے ہفتہ میں مشترکہ آمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 1.42 فیصد اورگزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.54 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق گزشتہ ہفتہ کے دوران 4 ضروری اشیا کی قیمتوں میں کمی اور14 کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 33 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ جن اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے ان میں کیلا، ٹماٹر، آلو اورگڑ شامل ہیں، گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 2.97 فیصد ، ٹماٹر 0.20 فیصد، آلو0.11 فیصد اورگڑکی قیمت میں 0.07 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ۔اس کے برعکس چکن کی قیمت میں 9.03 فیصد، دال مسور6.30 فیصد، انڈے 4.24 فیصد، آٹا 3.99 فیصد، دال چنا 3.86 فیصد، ٹوٹاباسمتی چاول 3.11 فیصد، سرسوں کا تیل 2.99 فیصد، اری سکس چاول 2.67 فیصد،دال ماش 1.86 فیصد، دہی 1.68 فیصد، پیاز 1.38 فیصد، تازہ دودھ 1.18 فیصد، انرجی سیور4.37 فیصد اورکپڑوں کی قیمت میں 1.97 فیصدکااضافہ ہوا۔

گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں سرخ مرچ پاوڈرکی قیمت میں 39.50 فیصد، کیلا 25.21 فیصد، دال مونگ 24.40 فیصد، چینی 14.13 فیصد، آلو20.78 فیصد اوربجلی کی قیمتوں میں 11.71 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 1.46 فیصدکا اضافہ ہواہے، 17733 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر44175 روپے اوراس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 1.58 فیصد ،1.54 فیصد، 1.52 فیصد اور1.30 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔ صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیا کی قیمتوں میں ردوبدل کی بنیادپرکیا جاتاہے۔