ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں نومبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر98فیصدکی نموریکارڈ

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں نومبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر98فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق نومبر2024میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3428یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے مقابلہ میں 98فیصدشززیادہ ہے، اکتوبرمیں ملک میں ٹریکٹروں کے 1733یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ٹریکٹروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پردوفیصدکی کمی ہوئی، گزشتہ سال نومبرمیں ملک میں …

اسلام آباد۔13دسمبر (اے پی پی):ملک میں ٹریکٹروں کی فروخت میں نومبرکے دوران ماہانہ بنیادوں پر98فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق نومبر2024میں ملک میں ٹریکٹروں کے 3428یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی جواکتوبرکے مقابلہ میں 98فیصدشززیادہ ہے،

اکتوبرمیں ملک میں ٹریکٹروں کے 1733یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی،گزشتہ سال نومبرکے مقابلہ میں رواں سال نومبرمیں ٹریکٹروں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پردوفیصدکی کمی ہوئی، گزشتہ سال نومبرمیں ملک میں ٹریکٹروں کے 3510یونٹس کی فروخت ہوئی تھی جورواں سال نومبرمیں کم ہوکر3428یونٹس ہوگئی۔

اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 5ماہ میں ملک میں ٹریکٹروں کے 10367یونٹس کی فروخت ہوئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 50فیصدکم ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں ٹریکٹروں کے 20806یونٹس کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔