ملک میں پانی اور صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے سلسلہ میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی‘ وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم کی وفد سے بات چیت

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں پانی اور صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے سلسلہ میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ وہ منگل کو یہاں یونیسف کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں پانی اور صفائی کی صورتحال پر تبادلہ …

اسلام آباد ۔ 28 اگست (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی امین اسلم نے کہا ہے کہ ملک میں پانی اور صفائی کی صورتحال میں بہتری لانے کے سلسلہ میں وزیراعظم کی منظوری کے بعد ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔ وہ منگل کو یہاں یونیسف کے ایک وفد سے بات چیت کر رہے تھے۔ اس موقع پر پاکستان میں پانی اور صفائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ وفاقی کابینہ کے سامنے پانی اور صفائی سے متعلق ٹاسک فورس تشکیل دینے کی تجویز پیش کی جائے گی، اس ٹاسک فورس کو اہداف کے حصول کیلئے ٹائم فریم دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ”صاف پانی“ جیسے منصوبے شروع کئے لیکن یہ کامیاب نہیں ہوسکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کابینہ کے دوسرے اجلاس میں بچوں کی صحت کا معاملہ اٹھایا جو اس حوالہ سے موجودہ حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے، پینے کے صاف پانی کو جانچنے کیلئے خود مختار اتھارٹی تشکیل دینے کی تجویز بھی کابینہ میں پیش کی جائے گی۔

مزید خبریں