ملک میں پی ایس ایل کے میچز کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے،پشاور اور راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ تیار کر لیا،نجم سیٹھی کی پی ٹی وی سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے پاکستان میں بڑے اسٹیڈیمز کی حالت کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ تیار کیا …

اسلام آباد ۔ 21 مارچ (اے پی پی) پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے بین الاقوامی کرکٹ کو دوبارہ بحال کرنے کیلئے پاکستان میں بڑے اسٹیڈیمز کی حالت کو بہتر بنانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ بدھ کو پاکستان ٹیلی ویژن سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پشاور اور راولپنڈی سٹیڈیم کی حالت کو بہتر بنانے کے لیے بجٹ تیار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور اور کراچی کے سٹیڈیمز کو مکمل اور مناسب طریقے سے کام کرنے کے قابل بنائے جانے کے لیے بھی کوششیں کی جا رہی ہیں تاکہ یہاں مقامی اور بین الاقوامی کرکٹ کا مناسب طریقے سے انعقاد کیا جا سکے۔ کراچی میں پی ایس ایل کے فائنل میچ کے انعقاد کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ حکومت، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اس سلسلے مین فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں پی ایس ایل کے میچز کے کامیاب انعقاد کا کریڈٹ پوری قوم کو جاتا ہے۔ چیرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان آ رہی ہے