اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ملک میں کمبائنڈ گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 1.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 21 جون کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کےلئے ایس پی آئی 230.09 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 227.74 پوائنٹس تھا۔ گزشتہ …
ملک میں کمبائنڈ گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ پر مبنی افراط زر کی شرح میں 1.03 فیصد اضافہ
اسلام آباد ۔ 22 جون (اے پی پی) ملک میں کمبائنڈ گروپ کےلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ (ایس پی آئی) پر مبنی افراط زر کی شرح میں 1.03 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق 21 جون کو اختتام پزیر ہونے والے ہفتے کے دوران کمبائنڈ گروپ کےلئے ایس پی آئی 230.09 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو اس سے پچھلے ہفتے 227.74 پوائنٹس تھا۔ گزشتہ سال کہ اسی ہفتے کے مقابلے میں کمبائنڈ گروپ کےلئے ایس پی آئی میں 4.36فیصد اضافہ ہواہے۔ ہفتہ وار افراط زر کا تعین 17 شہری مراکز میں 53 اشیاءضروریہ کی بنیاد پر کیا گیا ہے۔









