اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 279329 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی …
ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں 42 فیصدکی نموریکارڈ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18مئی (اے پی پی):ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں جاری مالی سال کے پہلے 10ماہ میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔آل پاکستان آٹومینوفیکچررزایسوسی ایشن کے اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں 279329 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 42 فیصدزیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں 196915 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی تھی۔
اپریل کے مہینہ میں گاڑیوں کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر25 فیصدکااضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ اپریل 2022 میں ملک میں 27669 یونٹس گاڑیوں کی فروخت ریکارڈکی گئی۔ مارچ 2022 کے مقابلہ میں اپریل کے مہینہ میں ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں 17 فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی ہے۔ اعددوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں ملک میں کاروں اورلائیٹ کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں 50 فیصد، ٹرک56 فیصد، بس (منفی 13 فیصد اورٹریکٹروں کی فروخت میں گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 13 فیصدکی نموریکارڈکی گئی ہے۔







