ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے

اسلام آباد۔20اپریل (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گاجبکہ میدانی علاقوں میں گرم رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتہ کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علا قوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کی توقع ہے۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ میدانی علا قوں میں گرم رہاتاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش گلگت بلتستان میں بگروٹ 05 اور بونجی میں 3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ پیر کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور، دادو، لاڑکانہ، شہید بینظیر آباد، پڈعیدن، سکھر اور ٹنڈو جام میں 42ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔