updateاسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہےتاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش /برف باری ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم …
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے، محکمہ موسمیات

مزید خبریں
updateاسلام آباد۔10فروری (اے پی پی):آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہےتاہم گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبر پختونخوا ، کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش /برف باری ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔سب سے زیادہ بارش کشمیر: مظفرآباد (ایئرپورٹ 32 اور سٹی 04)، گڑھی دوپٹہ 15، راولاکوٹ 11، خیبرپختونخوا:کاکول 20، پٹن 17، بالاکوٹ 16، مالم جبہ 09، پشاور (سٹی 07 اور باچا خان ایئرپورٹ 06)، پاراچنار 05، چراٹ 04، دیر(اپر 03، لوئر 01)، میر کھانی،
کالام، دروش، سیدو شریف، تخت بائی، بنوں 03، چترال اور ڈی آئی خان (ایئرپورٹ 02، سٹی 01)، پنجاب: مری 15، اسلام آباد (سید پور ولیج 15، زیروپوائنٹ 14، بوکرا 12، گولڑہ 11، ایئرپورٹ 08) راولپنڈی (نیو کٹاریاں 12، گوالمنڈی 10، شمس آباد 11، کچہری، پیرویداہی 08)، اٹک 04، منگلا اور جہلم 01، گلگت بلتستان: گوپس اور ہنزہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
برف باری مالم جبہ 03، کالام، مری میں 01 انچ برف باری ہوئی۔منگل کو ریکارڈ کئے گئے کم سے کم درجہ حرارت لہہ منفی 08 ، استور منفی04، سکردو، گوپس منفی02 ، کالام ، مالم جبہ اورمری میں منفی01 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








