ریاض۔7دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت میں 2023 کے دوران دس لاکھ سے زیادہ نئی آسامیاں پید اکی گئیں اور 2030 تک جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔ بجٹ 2024 کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے افراط زرکی شرح کو کنٹرول کرنے کے …
مملکت میں 2023 کے دوران دس لاکھ نئی آسامیاں پید اکیں،2030 تک جی ڈی پی کی شرح 6 فیصد تک پہنچنے کی توقع ہے، سعودی وزیر خزانہ
ریاض۔7دسمبر (اے پی پی):سعودی عرب کے وزیر خزانہ محمد الجدعان نے کہا ہے کہ مملکت میں 2023 کے دوران دس لاکھ سے زیادہ نئی آسامیاں پید اکی گئیں اور 2030 تک جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد تک پہنچ جانے کی توقع ہے۔
بجٹ 2024 کے اعلان کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے افراط زرکی شرح کو کنٹرول کرنے کے لیے متعدد اقدامات کئے جن کے نتیجے میں افراط زر کی شرح کم ہو کر 2.6 فیصد رہ گئی ہے جو 2026 میں مزید کم ہو کر 1.9 فیصد کی سطح پر آنے کی توقع ہے۔
انہوں نےکہاکہ2030 تک سالانہ 15 کروڑ سیاحوں کی میزبانی کے انتظامات کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب اضافی لاگت کے بغیر ایکسپو 2030 کے مہمانوں کی میزبانی کرسکے گا،صرف القدیہ منصوبہ ہی پانچ ایکسپو زکی میزبانی کے لیے کافی ہے۔
محمد الجدعان نے کہا کہ سعودی حکومت قومی معیشت کے استحکام کے لیے سرکاری اداروں کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی پالیسی پر گامزن اور ملکی و بین الاقوامی فنڈنگ کا سلسلہ بھی جاری رکھے گی ۔









