موجودہ حکومت نوازشریف کے وژن او ر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی، برجیس طاہر

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں موجودہ حکومت محمد نوازشریف کے وژن او ر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور ملک کی ترقی وخوشحالی سے متعلق محمدنوازشریف کے وژن کو ہر صورت حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وہ ضلع …

اسلام آباد ۔ 05 اکتوبر (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی سربراہی میں موجودہ حکومت محمد نوازشریف کے وژن او ر پالیسیوں پر عمل درآمد جاری رکھے گی اور ملک کی ترقی وخوشحالی سے متعلق محمدنوازشریف کے وژن کو ہر صورت حال میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ وہ ضلع ننکانہ کی تحصیل سانگلہ ہل میں نوازشریف آڈیٹوریم میں خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہاکہ موجودہ حکومت کی گزشتہ چار سالوں کی کامیاب پالیسیوں کے مثبت ثمرات عوام تک پہنچنے شروع ہو گئے ہیںاور ملک دیرپا ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔ اُنہوںنے کہا کہ آج پورے ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہی ہے اور عنقریب پاکستان سے اندھیروں کا خاتمہ کر دیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ہزاروں میگا واٹ بجلی کے منصوبے مکمل ہونے سے سسٹم میں مجموعی طورپر دس ہزار میگا واٹ بجلی کے اضافے کی اُمید ہے جس سے ترقی وخوشحالی کی نئی راہیں نکلیں گی۔

Leave a Reply