موجودہ حکومت نے بچوں، خواتین اور اقلیتوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کا عزم کیا ہوا ہے‘ کامران مائیکل

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ خودمختار قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام سے بچوں پر تشدد کی روک تھام، ان کی تعلیم اور ان کے حقوق کے بہتر طور پر تحفظ میں مدد ملے گی۔جمعرات کو ” اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کے حقوق کو یقینی …

اسلام آباد ۔ 02 فروری (اے پی پی) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق سینیٹر کامران مائیکل نے کہا ہے کہ خودمختار قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام سے بچوں پر تشدد کی روک تھام، ان کی تعلیم اور ان کے حقوق کے بہتر طور پر تحفظ میں مدد ملے گی۔جمعرات کو ” اے پی پی“ سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بچوں کے حقوق کو یقینی بنانے کےلئے وزارت انسانی حقوق کا کمیشن کے قیام کا بل قومی اسمبلی نے کثرت رائے سے منظور کیا۔ کمیشن بچوں کے حقوق کی پاسداری پر تیزی سے کام کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قومی کمیشن برائے حقوق اطفال کے قیام کےلئے ایک سال تک تجاویز پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کمیشن نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم کیا گیا ہے۔

Leave a Reply