موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر توانائی کے بحران کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے، حکومت کی دانشمندانہ پالیسیوں سے گزشتہ سالوں کی نسبت لوڈ شیڈنگ میں نمایاں کمی آئی ہے، خواجہ محمد آصف

نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

اسلام آباد ۔15 مئی (اے پی پی) وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہا کہ موجودہ حکومت نے ترجیحی بنیادوں پر توانائی کے بحران کے خاتمہ کا عزم کر رکھا ہے، آئندہ مالی سال کیلئے حکومت توانائی کے منصوبوں کیلئے مناسب فنڈز مختص کرے گی۔ گزشتہ روز اپنے ایک انٹرویو میں خواجہ محمد آصف نے کہا کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کو کم کرنے اور موسم گرما میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے بجلی کی پیداواری استعداد بڑھانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔