اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ضلع حافظ آباد کے مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاست دان کے لیے وہ لمحات بڑی خوشی کا باعث ہوتے ہیں جب وہ عوام سے کیے ہوئے وعدئے پورے کرتے ہیں۔ مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ میں نے 2013 کے الیکشن میں جو عوام …
موجودہ حکومت نے ترقیاتی کام کروا کر گزشتہ 62سالہ ریکارڈ توڑ دیے، سائرہ افضل تارڑ

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 15 مئی (اے پی پی) وزیر قومی صحت سائرہ افضل تارڑ نے ضلع حافظ آباد کے مختلف دیہاتوں میں سوئی گیس کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی سیاست دان کے لیے وہ لمحات بڑی خوشی کا باعث ہوتے ہیں جب وہ عوام سے کیے ہوئے وعدئے پورے کرتے ہیں۔ مجھے اس بات کی بڑی خوشی ہے کہ میں نے 2013 کے الیکشن میں جو عوام سے وعدے کئے تھے وہ آج پایہءتکمیل کو پہنچ رہے ہیں۔ سائرہ افضل تارڑ نے کہا کہ پچھلے 62 سالہ تاریخ مےں اتنے کام نہےں ہوئے جتنے میں نے ان چار سالوں میں اربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔ 2018 کے الیکشن تک میرے حلقہ میں کوئی بھی ایسا گاﺅں نہیں رہے گا جس میں سوئی گیس کی سہولت موجود نہ ہو۔ وزیر قومی صحت نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت عملی کام کی سیاست پر یقےن رکھتی ہے انہوں نے کہا کہ میں نے سیاسی وابستگیوں سے ہٹ کر سوئی گیس کی فراہمی سمیت تمام ترقیاتی کام کروائے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں پاکستان ترقی کے راستے پر گامزن ہے اور انشااللہ 2018 کے الیکشن میں ہمیں کام کی بنیاد پر عوام بھر پور مینڈیٹ سے دوبارہ منتخب کرے گی۔








