مودی بی جے پی پیرا ملٹری اور آر ایس ایس کے انتہاءپسند مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہیں، مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اور ان کا قتل عام بند کیا جائے،سردار محمد مسعود خان

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر مودی بی جے پی کے پیرا ملٹری اور آر ایس ایس کے انتہاءپسند بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اور ان کا قتل عام بند ہونا چاہئے، صدر نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارت کی 7 …

اسلام آباد ۔ 21 فروری (اے پی پی) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار محمد مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر مودی بی جے پی کے پیرا ملٹری اور آر ایس ایس کے انتہاءپسند بدقسمتی سے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہیں، مسلمانوں کے خلاف نسل پرستی اور ان کا قتل عام بند ہونا چاہئے، صدر نے مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارت کی 7 لاکھ افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی بے شمار خلاف ورزیوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مقبوضہ کشمیر کے پورے علاقہ کو گھیر رکھا ہے اور معصوم کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔ ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یہاں کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کشمیر لبریشن سیل کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور اس پر عالمی برادری کے کردار کے عنوان پر منعقدہ دوسرے بین الجامعات تقریری مقابلہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ صدر آزاد کشمیر نے تقریری مقابلہ میں حصہ لینے والے مقررین کی تقاریر کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت قابضین کی آنکھیں کھولنے کےلئے ایک پیغام ہے کہ کشمیر کی آزادی کی مشعل اب نوجوانوں کے ہاتھ میں ہے۔ صدر نے نوجوانوں کے اس جذبے اور عزم کو دیکھتے ہوئے کہا کہ اب کشمیر جلد ہی ہندوستان سے آزادی حاصل کر کے رہے گا۔