مودی حکومت کو وزیراعظم عمران خان کی امن پیشکش پر مثبت رد عمل دینا چاہیے،بھارتی اخبارانڈیا ٹوڈے میں شا ئع مضمون

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مودی حکومت کو وزیراعظم عمران خان کی تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے امن کی پیشکش پر مثبت رد عمل دینا چاہییق لیکن وہ امن اقدامات سے بھاگنے اور اپنی ناکام پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ بھارتی موقر اخبار کے آئندہ میگزین ایڈیشن میں بھجوائے گئے ایک تفصیلی مضمون میں مضمون نگار نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ …

اسلام آباد ۔ 8 دسمبر (اے پی پی) مودی حکومت کو وزیراعظم عمران خان کی تمام تصفیہ طلب مسائل کے حل کیلئے امن کی پیشکش پر مثبت رد عمل دینا چاہییق لیکن وہ امن اقدامات سے بھاگنے اور اپنی ناکام پالیسیوں پر عمل پیرا ہیں۔ بھارتی موقر اخبار کے آئندہ میگزین ایڈیشن میں بھجوائے گئے ایک تفصیلی مضمون میں مضمون نگار نے بھارتی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ وزیراعظم عمران خان کی صلاحیتوںٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍٍ کو نظر انداز نہیں کرے۔ مضمون میں لکھا گیا ہے کہ بطور کرکٹر عمران خان کو اس کی بے خوفی کو سراہا جاتا تھا جس نے انہیں کھیل کے میدان کے سب سے بڑے آل رائونڈر میں سے ایک آل رائونڈر بنایا جو کہ نہ صرف رسک لینے کی قابلیت کی وجہ سے تھا بلکہ پاکستانی ٹیم کے کپتان کے طور پر ناممکن فتوحات کی وجہ سے تھا۔ 1992ء کے ورلڈ کپ کا حوالہ دیتے ہوئے مضمون نگار نے کہا ہے کہ اس ورلڈ کپ میں پاکستانی ٹیم دبائو میں تھی لیکن کندھے کی انجری کے باوجود عمران خان ٹیم میں واپس آئے اور اپنی ٹیم کی قیادت کرتے ہوئے اہم کامیابی حاصل کی ، پاکستان نے پہلا اور واحد ورلڈ کپ کا اعزاز حاصل کیا اسی بنیاد پر عمران خان کی صلاحیتوں کا نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔

مزید خبریں