مودی نے ہندوستان میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کر ر کھا ہے۔چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی کا اسلام آباد ٹریل 5 میں نو جونوں کے اجتماع سے خطاب

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مودی نے ہندوستان میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے،بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے،بھارت 75 سال سے کشمیر پر زبردستی قابض ہے،آزاد کشمیر انسانی حقوق اور آزادی کی منہ بولتی مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد ٹریل 5 میں نو …

اسلام آباد۔24اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے کہا ہے کہ مودی نے ہندوستان میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے،بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے،بھارت 75 سال سے کشمیر پر زبردستی قابض ہے،آزاد کشمیر انسانی حقوق اور آزادی کی منہ بولتی مثال ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو اسلام آباد ٹریل 5 میں نو جوانوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چیئرمین کشمیر کمیٹی نے کہا کہ آج کا دن انتہائی اہمیت کا حامل ہے،جو قومیں اپنی بنیادوں سے نہ جڑی رہیں دنیا بھی انہیں بھلا دیتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جتنا مرضی زور لگا لے وہ تاریخ کو مسخ نہیں کر سکتا،مودی نے ہندوستان میں ظلم اور بربریت کا بازار گرم کیا ہوا ہے،آج دنیا کہاں ہے؟ کیوں کوئی بھارت کو کٹہرے میں نہیں کھڑا کرتا ۔انہوں نے کہا کہ آج ایک غریب ہندو ہو یا امیر، مودی نے سب کی زندگیاں برابر بربادی کی ہوئی ہیں،مودی کے احکام پر ایمنسٹی انٹرنیشنل کا دفتر وہاں بند کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نےسوشل میڈیا، بلاگ کے ذریعے دنیا کو کشمیر کی اصل کہانی سنا نی ہے،کسی ترقی یافتہ ملک میں اگر کسی کے ساتھ زیادتی ہو تو سب اُسکا ساتھ دیتے ہیں،بھارت میں انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بھی بدتر سلوک کیا جا رہا ہے،بھارت 75 سال سے کشمیر پر زبردستی قابض ہے۔شہریار آفریدی نے کہا کہ ہمارا آزاد کشمیر انسانی حقوق اور آزادی کی منہ بولتی مثال ہے،کشمیر کےلئے تمام پولیٹیکل پارٹیاں اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہیں ،جن پر مظالم ڈھائے جا رہے ہیں، اُنکے مقدر کا فیصلہ بھی وہ خود کریں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کسی پر اپنی مرضی مسلط نہیں کر سکتا،آنے والے وقتوں میں آج سے ایک سال بعد 76 اقوامِ متحدہ فاؤنڈیشن ڈے پر ہم مقبوضہ کشمیر کو آزاد دیکھتے ہیں۔