موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے،عراقی وزیر اعظم

بغداد ۔ 14جولائی (اے پی پی) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد میں کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم حیدرالعبادی نے بتایا کہ موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں عراقی افواج بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش …

بغداد ۔ 14جولائی (اے پی پی) عراق کے وزیر اعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ موصل کو داعش سے آزاد کرانے کے لئے آپریشن میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ عراقی ذرائع ابلاغ کے مطابق بغداد میں کابینہ کی میٹنگ میں وزیر اعظم حیدرالعبادی نے بتایا کہ موصل کو آزاد کرانے کے آپریشن میں عراقی افواج بہت تیزی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا شیرازہ بکھر چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ القیارہ میں داعش کے سینکڑوں دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں ۔ عراقی وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ اسی طرح فلوجہ کے نزدیک بھی داعش کے سینکڑوں دہشت گرد مارے گئے ہیں۔

Leave a Reply